بيت المال کي دائمي آمدني رياست کے اخراجات کے ليے ناکافي ہونے کي صورت ميں رياست مسلمانوں سے ضرائب(ٹيکسز)وصول کرے گي اوريہ ٹيکسز ان مدات کے ليے اکٹھے کيے جائيں گے:
ا) فقرائ، مساکين، مسافراور فريضہ جہاد کي ادائيگي کے ليے اور بيت المال کے ذمے فرض اخراجات کو پورا کرنے کے ليے?
ب) اُن اخراجات کو پوراکرنے کے ليے، جنہيں پوراکرنا بيت المال کے ذمہ بطورِبدل واجب ہے، مثلاً ملازمين کے اخراجات، فوجيوں کا راشن اورحکام کے معاوضے?
ج) اُن اخراجات کو پوراکرنا، جوبيت المال پرمفادِعامہ کے ليے بغير کسي بدل کے واجب ہيں، مثلاً نئي سڑکيں بنانا، زمين سے پاني نکالنا، مساجد، مدارس او رہسپتال بنوانا?
د) اُن نقصانات کاتدارک کرنا، جو بيت المال پر واجب ہيں، مثلاً کوئي ہنگامي حالت، قحط، طوفان اور زلزلے?