ميڈيا وہ شعبہ ہے جو رياست کي ميڈيا پاليسي وضع کرتا ہے اور اسے نافذ کرتا ہے تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے مفاد کو پورا کيا جائے? داخلي طور پريہ ايک قوي اور متحد اسلامي معاشرے کي تشکيل کرتا ہے، جو خباثت کو نکال باہر کرے اور طيب چيزوں کو فروغ دے? اور خارجي طور پريہ اسلام کو امن اور جنگ کے دوران اس انداز ميں پيش کرتا ہے ،جو اسلام کي عظمت ، اس کے عدل اور اس کي فوجي قوت کو ظاہر کرے،اور انسانوں کے بنائے ہوئے نظاموں کے فساداور ظلم کو بيان کرے اور ان کي افواج کي کمزوري کو آشکار کرے?